14 دسمبر، 2024، 4:13 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85689766
T T
0 Persons

لیبلز

ایران و پاکستان نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک معاہدہ کیا

تہران-ارنا- پاکستان میں ایران کے سفیر اور پاکستان کے وزیرمواصلات نے باہمی  تعاون کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔  

پاکستان کے وزیر  مواصلات عبدالعلیم خان نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کی میزبانی کی ۔  

اس ملاقات میں پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم  نے پاکستان کی جیو پولیٹیکل اور اسٹریٹجک پوزیشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "پاکستان بین الاقوامی سطح پر اہم ٹرانزٹ روٹس میں سے ایک بن سکتا ہے اور ایران اس شعبے میں اپنی خصوصی پوزیشن کے پیش نظر دونوں ملکوں کے درمیان ٹرانسپورٹیشن اور پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم رول ادا کر سکتا ہے۔

پاکستان وزیر مواصلات "عبد العلیم خان" نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے ملک کے روایتی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت اور دونوں ممالک کی اعلی جیو پالیٹیکل پوزیشن کی اہمیت پر زور دیا۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .